balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

گرینڈ الائنس کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل نے سرکاری ملازمین کے دھرنے میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور گالم گلوچ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس ایمپلائز اینڈ ورکرز کی کوریج کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ بی یو جے کے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے دیئے گئے دھرنے میں دوران رپورٹنگ خاتون سمیت تین ٹی وی چینلز کے رپورٹرز کے ساتھ نارواسلوک اپنایا گیا، گالم گلوچ کی گئی حتی کہ خاتون صحافی کے ساتھ بھی نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بی یو جے کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور احمد نے کہا ہے پولیس لاٹھی چارج کا غصہ صحافیوں پر اتارنا سمجھ سے بالاتر ہے، صحافیوں کے عزت اور وقار پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کی ہے اور بی یو جے کے ساتھ ملکر گرینڈ الائنس کے خبروں اور تصاویر کے کوریج کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں