گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا فاﺅنڈیشن کے 16رکنی وفد نے گورنرہاﺅس میں ملاقات کی ۔وفد کی سربراہی زید ایچ خرم کررہے تھے ۔ ملاقات میںآزادی صحافت ، صحافی برادری کو درپیش مشکلات ، فلاحی اقدامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اورجمہوریت کے تسلسل میں صحافی برادری کی بے پناہ خدمات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، حکومت صحافی برادری کی مشکلات سے آگاہ ہیںاس ضمن میںصحافی برادری کی فلاح کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ وفد کے سربراہ زیڈ ایچ خرم آزادی صحافت کا حکومتی وژن قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کے فلاحی منصوبے نا گزیر ہیں اس ضمن میں فلاحی منصوبوں کی تشکیل میں حکومت کی مدد درکار ہے۔زیڈ ایچ خرم نے گورنرسندھ کو 9 دسمبر 2022 ءسے شروع ہونے والے تین روزہ نیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔وفد میں سیدہ خورشید حیدر ، محمد زاہد مظہر ، انیل احمد عثمانی ، مقصود احمد ، علی بن یونس ، آصف شیخ ، فضل محمود ، ڈاکٹر سید ریاض علی ، کامران طالب ، عطااللہ ابڑو، مدثر عالم ، ثنا ہاشمی ، آفتاب خان خیل ، سید شاہ فصیح الدین اور واجد رضااصفہانی شامل تھے ۔
گورنرسندھ سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات۔۔
Facebook Comments