گورنر سندھ کامران خان ٹیسووری سے کراچی پریس کلب کے 8 رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ گورنر سندھ نے جمہوریت کی بقا،استحکام اور فروغ کے لئے کراچی پریس کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس جمہوری روایات کا امین ہے ، اس ادارے میں باقاعدگی سے انتخابات ہونا لائق تحسین ہے ۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ریاست کو چوتھا ستون ہونے کے باعث صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کام کرتے ہیں اور ان کے باعث حکومت کو عوامی مسائل سے آگاہی ملتی ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا ورکرز کی تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کے لئے مالکان سے بات کروں گا۔ وفدمیں سیکریٹری شعیب احمد،نائب صدد مشتاق سہیل ،جوائنٹ سکریٹری اسلم خان،اراکین گورننگ باڈی شمس کیریو،ذوالفقار واھوچو ،ذوالفقار راجپر، فاروق سمیع ،رمیز وہرہ شامل تھے۔
گورنر سندھ سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات۔۔
Facebook Comments