governor sindh or punjab ke paas waqt nahi

گورنرسندھ اور پنجاب کے پاس وقت نہیں۔۔

جی ٹی وی نے پیر کے روز تین گھنٹے کی ٹیلی تھون نشریات کی لیکن گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے پاس وقت ہی نہیں تھا غریبوں کی فنڈنگ کے لئے۔۔پپو کے مطابق ۔۔جی ٹی وی میں گورنرعمران اسماعیل کے پاس وزیراعظم کی جانب سے شروع کئی گئی کوروناسے متاثرہ افرادکی امدادکی فنڈجمع کرنے کی مہم میں ٹائم نہیں تھابڑی مشکل سے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پہلے آدھے گھنٹے کاکہاپھرکہاکہ اچھابیس منٹ تک آن لائن آسکتاہوں پھرپندرہ منٹ میں ہی پروگرام کے بیچ میں یہ کہہ کرپروگرام کے میزبانوں کوالوداع کرگئے کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ۔۔ پپو نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مستحقین کوگھرگھرمدد فراہم کرنے کے دعویدارحکمرانوں کے پاس ان کی مدد کے لیےفنڈنگ جمع کرنے کابھی ٹائم نہیں ہے شایداس لیے کپتان کواب اپنے کھلاڑیوں پربھروسہ نہیں رہااوروہ اپنی نئی ٹائیگرفورس بناناچاہتےہیں گورنرسندھ کی آن لائن ٹرانسمشن کے دوران ایک اوراہم بات دیکھنے آئی کہ وہ پندرہ منٹ کی گفتگومیں صرف ایک نامعلوم فنڈدینے والے کااعلان کرکے دس لاکھ روپے فنڈمیں جمع کرانے کااعلان کرگئے لگتاہے صرف ایک بھی ڈونیٹرگورنرکی دسترس میں نہیں آیاہوگاتبھی وہ زیادہ ٹائم نہ دے سکے اوروہ پانچ لاکھ روپے کے نامعلوم کے نام پراعلان توکرگئے مگرشاید قومی خزانے کوٹیکہ لگ جائے دنیاپاکستانیوں کاجذبہ دیکھناچاہتی ہے اوران کھلاڑیوں کوصرف سیاست کے لیے ٹائم ہے غریبوں کی امدادکے یہ سڑک پرجھولی پھیلانے کوتیارنظرنہیں آتے ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جی ٹی وی کی تین گھنٹے کی ٹیلی تھون نشریات میں وزیراعظم کوروناریلیف فنڈزمیں پانچ کروڑتراسی لاکھ ستانوے ہزارسات سو روپے جمع ہوئے۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں