governor sindh ki sahafion ko behtreen offer

گورنرسندھ کی صحافیوں کو بہترین آفر۔۔۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے جو صحافی آئی ٹی کورس کرنا چاہتے ہیں، انہیں مفت سہولت دوں گا۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر جاری کیے گئے پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے ہر صحافی کے گھر کا ایک ایک فرد مفت آئی ٹی کورس کرنا چاہے تو داخلہ لے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت جمہوریت کے استحکام کا اہم جزو ہے، جمہوری اقدار کے فروغ اور تسلسل میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں نے جمہوری روایات برقرارر کھنے کےلیے قربانیاں دی ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کی مضبوط آواز بھی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں