governor house ke samne sahafion ka ahtejaaj

گورنر ہاؤس کے سامنے صحافیوں کا احتجاج۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کا صدر کےیوجے فہیم صدیقی اور مدثرسعیدکی جبری برطرفی کےخلاف گورنر ہاٶس کے سامنے مظاہرہ۔صحافیوں اور مزدور رہنماٶں یی بڑی تعداد میں شرکت۔مظاہرین نے جیوانتظامیہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس کی قیادت نےجبری برطرفیوں کےخلاف ایک یاداشت بھی پیش کی۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نےصدر کےیوجے فہیم صدیقی  اور بیورو چیف جیو اسلام آباد مدثرسعید کی جبری برطرفی کے خلاف  کےیوجےکا گورنر ہاٶس کے  سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے  میں بڑی تعداد  میں  صحافیوں۔مزدور رہنماٶں نے شرکت کی ہوٸے۔مظاہرے سےکراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا۔ کراچی پریس کلب کےسابق صدراحمدخان ملک ۔پی ایف یوجےکےخازن لالا اسد پٹھان  سابق صدرپریس کلب امتیاز فاران۔ پی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ۔اسٹیٹ بینک ورکرز یونین کے لیاقت ساہی۔پیپلز لیبر بیورو  پورٹ قاسم کے حسین بادشاہ ۔پرل کانٹینیٹل یونین کے ملک غلام  محبوب بول نیوز کے سابق نیوز ایڈیٹر ریشاد احمد کےیوجے دستورکےجنرل سیکرٹری نعمت خان خازن جاوید قریشی۔ یونس آفریدی راٶ جمیل اور عارف خان  نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے فہیم صدیقی اور مدثرسعیدکی جبری برطرفی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیاکہ صدر کےیوجے فہیم صدیقی اور مدثر سعیدکو فوری طور پر بحال کیا جاٸے۔۔مقررین کا کہنا تھاکہ فہیم  صدیقی نےمیرشکیل الرحمن کی گرفتاری کےخلاف بھرپورتحریک چلائی لیکن میرشکیل الرحمن نےبےحسی کامظاہرہ کرتےہوٸےبغیرکسی نوٹس کےفہیم صدیقی کو ملازمت سے فارغ کردیا۔جیو انتظامیہ کا یہ اقدام معاشی قتل کے مترادف ہے۔مقررین کہنا تھاکہ فہیم صدیقی نے نہ صرف ہر فورم پر صحافیوں کیلٸے آواز بلند کی بلکہ صحافی برادری کےحقوق کیلٸےعملی جدوجہد بھی کی ہے۔ فہیم صدیقی کو جیو کے ورکرز کی تنخواہوں اضافے اور بروقت تنخواہوں کی اداٸیگی کیلٸےآوازبلندکرنےکی سزادی گٸی ہے۔۔مقررین نےکہاکہ صدر کےیوجے اور دیگر برطرف صحافیوں کی بحالی تک  جدوجہدکاسلسلہ جاری رہےگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں