وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز کی جانب سے آسیہ بی بی کے بارے میں کی گئی رپورٹنگ پر شدید تنقیدکرتےہوئے کہاکہ اس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی اور خبریں گھڑی گئیں۔غلط خبریں دینے کارواج بڑھ گیاہے،اس پرکارروائی کرینگے،آسیہ بی بی پرخبر تصدیق کیے بغیر نشر کرنا غیرذمہ دارانہ عمل ہے، پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی کا معاملہ حساس ہے، بیرون ملک روانگی کی خبر تصدیق کیے بغیر نشر کرنا نہایت غیرذمہ دارانہ عمل ہے،پاکستان ایک خود مختار ملک ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کسی ملک کا سفیر آئے اور اسے لے کر چلا جا ئے۔ یہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ایک مثال ہے۔ ہم جائزہ لے رہے ہیں اس کے اوپر کیا کارروائی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس طرح کی رپورٹنگ کے نتیجے میں جان ومال کا خطرہ ہوسکتا تھا۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نےی آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
آسیہ بی بی پر غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ، حکومت کا نوٹس۔۔
Facebook Comments