وزیراعظم عمران خان نے تین رکنی انفارمیشن کمیشن تشکیل دے دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم چیف انفارمیشن کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔ زاہد عبداللہ اور فواد ملک انفارمیشن کمشنرز تعینات کئے گئے ہیں ۔ چیف انفارمیشن کمشنر، انفارمیشن کمشنرزکی تعیناتی چار سال کیلئے کی گئی ،تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔معلومات تک رسائی کے قانون 2017 کے تناظر میں کمیشن تشکیل دیا گیاہے۔
Facebook Comments