وفاقی حکومت نے نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کردی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ پیش کرتے ہوئے نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل خبریں تحریک انصاف کے حق میں نہیں ہوتیں اور زیادہ تر ایڈیٹوریل ہمارے بارے میں کوئی اچھی بات نہیں کرنا چاہتے لیکن حکومت یقین رکھتی ہے کہ حقیقی جمہوریت کیلئے آزاد صحافت چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ صحافت کو ایسی انڈسٹری بنانا چاہتے ہیں جو منافع بخش ہو۔ اس انڈسٹری کو منافع بخش لفافے دے کر نہیں بلکہ سب کا کاروبار بڑھا کر بنائیں گے۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) نے پرنٹ میڈیا کو درآمدی ڈیوٹی سے استثناء دینے پر وزیر خزانہ اسد عمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اے پی این ایس کےصدر حمید ہارون اور سیکریٹری جنرل سرمد علی کا کہنا ہے کہ درآمدی ڈیوٹی سے استثناء عالمی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے سے بڑھنے والی نیوز پرنٹ کی قیمتوں کے باعث شدید مالی بحران کی شکار اخباری صنعت کو ریلیف پہنچائے گی۔ اے پی این ایس نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وفاقی حکومت بحران کے شکار پرنٹ میڈیا کے طویل عرصے سے واجب الاداء واجبات کو کلیئر کرنے کیلئے بیل آؤٹ پیکیج دے گی اور علاقائی اور چھوٹے اخبارات کیلئے خصوصی طور پر اشتہارات کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔
حکومت کا مالکان اخبارات کو بڑا ریلیف۔۔
Facebook Comments