government advertisement for sindh newspapers stopped

سندھ کے اخبارات کے سرکاری اشتہارات بند۔۔؟؟

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے اخبارات کے لئے سرکاری اشتہارات بند کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کی جانب سے سندھ کے میڈیا اداروں کو کچلنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ یہ مطالبہ سی پی این ای کے زیر اہتمام سندھ کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین غلام نبی چانڈیو کی زیر صدارت سندھ بھر کے اخبارات کے مدیران کے اجلاس میں کیا گیا جو حکومتی اعلانات، ملازمت ، نیلامی، خرید و فروخت ، ٹینڈر نوٹس، عوامی فلاح ، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی آگاہی مہم سے متعلق وفاقی اشتہارات سندھ کے اخبارات کے لئے بندش پر غور کے لئے منعقد کیا گیا تھا۔اجلاس میں وزیر اعظم جناب عمران خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اخبارات کو اشتہارات کی فوری منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تقسیم این ایف سی ایوارڈ کی طرح کی جائے۔ اجلاس میں سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، سینئر اراکین اعجازالحق، عامر محمود، قاضی اسد عابد، حامد حسین عابدی، عدنان ملک، انور ساجدی، طاہر فاروق، شیر محمد کھاوڑ، عبد الخا لق علی، عبدالرحمان منگریو، محمد طاہر، مظفر اعجاز، احمد اقبال بلوچ، محمد یونس مہر، رفیق احمد پیرزادہ، میاں طارق جاوید، عثمان عارب ساٹی، فیصل شاہجہاں، صحبت برڑو، محمد جعفر جتوئی، بشیر احمد میمن، رضا شاہ، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی،قاضی شہمیر، سلمان قریشی، عامر خٹک، طارق عزیز، رفاقت تنولی،علی بن یونس، محمود عالم خالد، زاہدہ عباسی، حسینہ جتوئی اور سدرہ کنول نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں