national press club mukhtalif committees ki tashkeel

گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں کا اعلان۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سالانہ انتخابات کے سلسلے میں گورننگ باڈی میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا جس میں سچ ٹی وی سے تعلق رکھنے والے سید عون شیرازی سب سے زیادہ ووٹ نوسوچالیس لینے میں کامیاب رہے۔۔ گورننگ باڈی کے دیگر کامیاب امیدواروں میں عامر رفیق بٹ نے آٹھ سو ستانوے، اکبرحسین راجہ ساڑھےآٹھ سو، سید عون شیرازی نوسوچالیس، احتشام کیانی نوسوپچیس، فرحت محمود عباسی آٹھ سو بائیس، حامد حبیب آٹھ سو اسی، نوید قریشی آٹھ سو پچھتر،قیصرمحمود عباسی سات سو پچھتر،سید قلب علی نوسوتیس، سید خالد گردیزی آٹھ سو پینسٹھ، سید وقار حسین کاظمی آٹھ سو اڑتالیس اور ذوالفقار بیگ نے آٹھ سو ستاون ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ خواتین کی نشست پر آسیہ کوثر نوسوپینتیس اور روبینہ شاہین نوسوچھتیس ووٹ کے ساتھ کامیاب رہیں۔۔واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب کے 2022 ء کےعہدے داروں کے چناؤ کے لیے  جمعہ کو پولنگ ہوئی،  ممبران نے صبح ساڑھے 9 بجے سے رات 8 بجے تک اپنے ووٹ کا حق استعمال  کیا۔ صدر کے عہد ے کیلئے سات امیدوار، نائب صدور کے تین عہدوں کیلئے 13، خاتون نائب صدر کے عہدے کیلئے چار ، سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4 ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 11خاتون جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4، فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4،جنرل باڈی کے 15ارکان کے عہدوں کیلئے 56 امیدوارجبکہ جنرل باڈی میں خواتین کی دو نشستوں کیلئے 4 امیدواروں میں مقابلہ رہا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں