گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی پریس کلب میں پاکستان ایسوسی آ ف پریس فوٹو گرافرز کے تحت تین روزہ تصویری نمائش بعنوان ”کولاچی سے کراچی “ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہر کی سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ تصویری نمائش میں کراچی شہر کی سماجی اور معاشی زندگی کی بھرپور عکاسی کی گئی جبکہ تصاویر کے ذریعہ شہر کے مختلف مسائل کو بڑی مہارت سے اجا گر بھی کیا گیا۔ گورنرسندھ نے نمائش میں رکھی گئی فوٹو گرافرز کی تصاویر کا بغور جائزہ لیا اور شاندار تصاویر پر داد بھی دی۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہاکہ فوٹو جرنلسٹس بڑی بہادری اور جانفشانی سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ صحافت میں فوٹو گرافرز کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ،آج کی تصویری نمائش فوٹو گرافرز کی صلاحیتوں کا واضح اور منہ بولتا ثبوت ہے ۔گورنر سندِھ نے نمایاں خدمات انجام دینے والے فوٹو گرافرز میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی ،کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب خان ،پیپ کے صدر عباس مہدی اور جنرل سکریٹری جمیل بیگ بھی موجود تھے۔
گورنرسندھ کی پریس کلب میں تصویری نمائش میں شرکت
Facebook Comments