معروف اداکار گوہر رشید نے اداکاری کا شوق رکھنے والے افراد کو شوبز انڈسٹری میں آنے کا واحد طریقہ بتا دیا۔گوہر رشید نے اداکار و میزبان یاسر حسین کے شو ‘پِک اینڈ ڈراپ’ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، اس کلپ میں وہ اداکاری کی دنیا میں کیریئر بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔میزبان یاسر حسین نے گوہر رشید سے سوال کیا کہ “جو لوگ شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ ایسا کیا کریں کہ اس انڈسٹری میں آجائیں؟اس سوال کے جواب میں گوہر رشید نے کہا کہ “پاکستان میں اداکار بننے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آپ گوری رنگت کے لیے مہنگے مہنگے انجیکشن لگوائیں اور پھر اداکاری کی دنیا میں آپ کا گیم آن ہے”۔اداکار نے کہا کہ “گوری رنگت کے بعد آپ خود بخود ایک بہترین اداکار بن جائیں گے، آپ کو اداکاری آتی ہو یا نہیں لیکن آپ کو کاسٹ کیا جائے گا”۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “آپ کو خود بھی معلوم ہوگا کہ آپ کو اداکاری نہیں آتی لیکن پھر بھی پروڈکشن ہاؤس آپ کو کاسٹ کرے گا کیونکہ آپ کی گوری رنگت ہے”۔