sahafion or media keliye google ki nayi sahoolatein mutarif

گوگل سے اپنا ڈیٹا کس طرح ڈیلیٹ کریں؟؟

گوگل اپنے صارفین کا کتنا اور کس نوعیت کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ اب اس حوالے سے ایسا انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر آپ دم بخود رہ جائیں گے۔ دی سن کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے صارفین کا لگ بھگ ہر نوعیت کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتا ہے۔ دیگر نجی معلومات تو ایک طرف، اگر آپ نے لوکیشن سروس آن کر رکھی ہے تو آپ جہاں جہاں آ جا رہے ہیں، وہ بھی گوگل جانتا ہے اور ہمہ وقت آپ کو ٹریک کرتا رہتا ہے۔رپورٹ کے مطابق سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل اگرچہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے پاس محفوظ رکھتا ہے تاہم ایک ویب سائٹ ایسی ہے جہاں صارفین گوگل کی طرف سے محفوظ کردہ ڈیٹا دیکھ سکتے ہیں اور نہ صرف اسے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں بلکہ وہاں سے اس کی سیٹنگز بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ تک آپ اپنے گوگل اکاﺅنٹ کے ذریعے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے آپ کو اپنا گوگل اکاﺅنٹ براﺅزر میں سائن ان کرنا ہو گا اور پھراپنی پروفائل پکچر پر کلک کرکے اپنے گوگل اکاﺅنٹ میں جانا ہو گا۔ یہاں آپ کو ’مینیج یور گوگل اکاﺅنٹ‘ (Manage your Google Account)منتخب کرکے ’ڈیٹا اینڈ پرسنلائزیشن‘ (Data & personalization)کے آپشن میں جانا ہو گا۔ یہاں آپ کو آپ کا وہ تمام ڈیٹا نظر آ جائے گا جو گوگل نے اپنے پاس محفوظ کر رکھا ہے۔ یہاں آپ کی یوٹیوب واچ اینڈ سرچ ہسٹری بھی ہو گی اور میپس ٹائم لائن بھی۔اگر آپ سکرول کرتے ہوئے نیچے جائیں گے تو آپ کو ’ڈاﺅن لوڈ‘ یا ’ڈیلیٹ یور ڈیٹا‘ کے آپشن نظر آئیں گے۔ یہاں سے آپ اپنے ڈیٹا کی فائل ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوگل آپ کا ڈیٹا محفوظ نہ کرے تو اس کے لیے آپ کو ’ڈیٹا اینڈ پرائیویسی‘ میں جا کر ’مائی ایکٹیویٹی‘ (My Activity)کے آپشن میں جانا ہو گا۔یہاں ’ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی‘ (Web & App activity)میں جا کر اسے ’آف‘ کر دیں۔ یہاں سے آپ اپنی لوکیشن ہسٹری اور یوٹیوب ہسٹری کو بھی ’آف‘ کر سکتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں