sahafion or media keliye google ki nayi sahoolatein mutarif

گوگل کا کراچی میں دفتر قائم، دوسرے دفتر کا مطالبہ۔۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے جا رہی ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کا 5رکنی وفد پاکستان کے دورے پر یہاں موجود ہے۔ پاکستانی حکام نے اس وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں مزید ایک آفس کھولنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گوگل کے وفد نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت تجارت اور وزارت قانون و انصاف کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں گوگل کے اسلام آباد میں آفس کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گوگل کے وفد کی قیادت کمپنی کے جنوبی ایشیاءمیں پبلک پالیسی منیجر کائیل گارڈنر کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفد نے پاکستان کے نئے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی حکام کی طرف سے وفد سے مطالبہ کیا گیا کہ گوگل دارالحکومت اسلام آباد میں بھی اپنا ایک آفس قائم کرے۔واضح رہے کہ گوگل کراچی میں اپنا آفس قائم کر چکی ہے اور بطور کمپنی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کرا چکی ہے۔ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن فیس بک سمیت دیگر کمپنیوں کے پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کے لیے ان کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں