گوگل کی طرف سے اپنے براﺅزر ’کروم‘ کو ہیک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے اربوں صارفین کو متنبہ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس وقت دنیا میں اڑھائی ارب سے زائد لوگ گوگل کروم براﺅزر استعمال کر رہے ہیں جنہیں گوگل کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ کروم براﺅزر میں 30سنگین نوعیت کی خامیاں موجود ہیں جن کی وجہ سے ہیکرز باآسانی کروم براﺅزر کے صارفین کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان 30میں سے 7خامیاں ’ہائی رسک‘ ہیں۔ یہ خامیاں ونڈوز، میک او ایس اور لینس تینوں آپریٹنگ سسٹمز کی حامل ڈیوائسز کے کروم براﺅزر میں موجود ہیں چنانچہ کروم براﺅزر کے دنیا بھر میں موجود صارفین ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔گوگل کی طرف سے صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ ہیکرز سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر کروم براﺅزر کو اپ ڈیٹ کر لیں۔رپورٹ کے مطابق اس وارننگ کے ساتھ پریشان کن بات یہ ہے کہ گوگل کی طرف سے کروم براﺅزر کو ہیک کیے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے کامیابی کے ساتھ کروم براﺅزر کو ہیک کیا۔ تاہم کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ہیکنگ کی اس واردات میں صارفین کی سکیورٹی کو کسی طرح کا خطرہ لاحق ہوا یا نہیں۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)