جنگ میڈیا گروپ نے گوگل کی جانب سے انو ویشن چیلنج گرانٹ جیت لی۔ ایشیا پیسیفک ریجن نے 215سے زائد نیوز آرگنائزیشنز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر غور کیا اور جنگ میڈیا گروپ واحد آرگنائزیشن ہے جسے پاکستان سے منتخب کیا گیا۔ منصوبے کے حصے کے طور پر جنگ میڈیا گروپ اپنے تاریخی نیوز آرکائیو کو ڈیجیٹل بنانے کیلئے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور آگمنٹڈ ریئلٹی (اے آر) پلیٹ فارمز تیار کرے گا۔ یہ منصوبہ نیویارک ٹائمز کے گوگل کے اشتراک سے اس کے نیوز آرکائیو کو ڈیجیٹل بنانے جیسا ہوگا۔ گوگل کے ہیڈ آف نیوز اور پبلشنگ پارٹنر شپ کیٹ بیدو کے مطابق ہم اس جگہ پر انو ویٹرز کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو ان طریقوں کی اختراع کر رہے ہیں جن میں ہر شے، ڈیجیٹل کرنسی کی منظوری سے لے کر سبسکرپشن پر مبنی رکنیت کے ماڈلز شامل ہیں۔ گوگل نیوز انیشی ایٹو انو ویشن چیلنجز کے ہیڈ لوڈو وک بلیشر کا کہنا ہے کہ اس صنعت کی مدد کیلئے ہم نے گزشتہ سال گوگل نیوز انیشی ایٹو کا آغاز کیا اور ساتھ ہی ساتھ300 ملین ڈالرز سے صحافت کی ترقی میں مدد دینے کا عہد کیا۔ جنگ میڈیا گروپ کے چیف ڈیجیٹل افسر عمر سیف کے مطابق اس سے ناصرف جنگ میڈیا گروپ کے انو ویٹو ایجنڈے برائے ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کی شناخت ہوتی ہے بلکہ یہ ہمیں مواد کی ڈیجیٹائزیشن، آرکائیونگ، تصور کے عمل اور تلاش میں گوگل کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے بھی قابل بناتا ہے۔ گوگل انو ویشن چیلنج گرانٹ جنگ میڈیا گروپ اور گوگل کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنائے گا۔ گوگل ڈویلپر کانفرنسز 2016-17 میں جنگ میڈیا گروپ دو مرتبہ انو ویشن کی عالمی مثال کی حیثیت سے رہ چکا ہے۔
جنگ گروپ نے گوگل کی جانب سے انو ویشن چیلنج گرانٹ جیت لی
Facebook Comments