good news for quetta journalists

کوئٹہ کے صحافیوں کے لئے خوشخبری۔۔۔

بیس سال سے جاری کوئٹہ کے صحافیوں کی رہائشی اسکیم کی جدوجہد آخر رنگ لے آئی ۔بیوروکریسی کی چال بازیوں کے باوجودکوئٹہ کے صحافیوں کی رہائشی اسکیم کی جدوجہد جاری تھی۔۔ نگراں بلوچستان حکومت نے پچیس ایکڑ اراضی کوئٹہ کے صحافیوں کے نام کردی۔۔ وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا کہنا ہے کہ صحافی کالونی کا مطالبہ عرصہ سے التوا کا شکار تھا جس کی اب تکمیل ہوگئی۔۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ایک سو بیس سے زائد صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علا الدین مری نے کوئٹہ کی پہلی صحافی کالونی کے کاغذات صدر پریس کلب کوئٹہ کے حوالے کردئیے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں