imran khan jail mein raat bhar jaagte hein

گولی ایک انچ بھی آگے لگتی تو سنگین ہوسکتی تھی، غریدہ فاروقی۔۔

وفاقی دارالحکومت میں سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو ایف الیون کے پارک میں دوران چہل قدمی نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،ملزم حملے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ ابصار عالم کو فوری طور پر ہسپتال شفٹ کرتے ہوئے ان کا آپریشن کردیا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ابصار عالم کی آپریشن کے بعد طبیعت کے بارے میں بتاتا ہوئے کہا ہے کہ ابصار عالم صاحب کوگولی انتہائی قریب سے دو سے تین میٹر کےفاصلےسےماری گئی ہے جبکہ ملزم سبزمائل نیلا لباس پہنےہواتھا۔ وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی ابصار عالم پر ہونے  والے افسوسناک حملے کے بعد صحافتی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ،اسحاق ڈار ،شاہد خاقان عباسی سمیت وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ،وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت دیگر نے بھی ابصار عالم پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔نجی ٹی وی کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابصار عالم کو گولی انتہائی قریب سےدو سے تین میٹر کےفاصلےسےماری گئی ہے،اللّہ نےکرم کیاہےاورجان بچائی ہے،ڈاکٹرزکیمطابق ایک انچ بھی گولی آگےلگتی توخدانخواستہ سنگین ہوسکتی تھی۔انہوں نےکہاکہ ملزم سبزمائل نیلالباس پہنےہواتھا ابصار صاحب کیمطابق وہ ملزم کوپہچان سکتےہیں،ملزم پارک میں دو تین چکربھی لگاتارہا۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں