جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر نے میران شاہ پریس کلب کا الوداعی دورہ دیا۔ صدر وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور میران شاہ پریس کلب کے ممبران نے جی او سی سیون ڈویژن کا استقبال کیا۔ وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور میران شاہ پریس کلب کے صدر سید ایوب اور صفدر داوڑ نے معزز مہمان کو صحافتی خدمات پر تفصیلی بریفننگ دی۔میجر جنرل نعیم اختر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ وزیرستان کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کی بحالی کیلئے میران شاہ پریس کلب کےممبران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ موجودہ دور میں صحافیوں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ سوشل میڈیا کی موجودگی کی وجہ سے مصدقہ خبروں کا حصول ایک چیلنج بن چکا ہے اور یہ کام صرف ایک اچھا صحافی ہی سرانجام دے سکتا ہے انہوں نے اس موقع پر پریس کلب کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
جی او سی سیون ڈویژن کا پریس کلب کا الوداعی دورہ۔۔
Facebook Comments