جی این این نے اپنی پروگرام اینکر کو ادارے سے فارغ کردیا۔۔۔رات دس بجے جی این این پر شو کرنے والی خاتون اینکرثمینہ پاشا نے اپنے ویلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ ۔ جبر کے دور میں سچ کی پاداش میں نوکری کھو دینا کسی میڈل سے کم نہیں اللّٰہ پاک بہتر رزق دینے والا ہے۔۔ ثمینہ پاشانے اپنے ردعمل میں کہا کہ ۔۔جبر کے دور میں حق سچ کہنا آسان نہیں ہوتا، اس کے لئے مختلف قربانیاں دینی پڑتی ہیں،مختلف پریشرز ہوتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ہوا کے مخالف بات کرتے ہیں تو آپکے اوپر بھی کچھ نہ کچھ گرم ہوا آتی ہے۔ثمینہ پاشا کے مطابق ان پر پریشر کا سلسلہ کافی عرصے سے چل رہا تھا، انہیں مختلف پیغامات کے ذریعے محتاط رہنے کا کہا جاتا تھا۔۔انہوں نے اپنے چینل کے مالک اور انتظامیہ کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ چینل اونر اور انتظامیہ نے کافی عرصے تک پریشر برداشت کیااور مجھے ہمیشہ سپورٹ بھی کیا۔میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے کسی کوپریشر برداشت کرنا پڑے یا ادارے پر کوئی مشکل دور آئے ۔مجھے دو آپشن دیئے گئے کہ یا تو استعفا دے دوں یا پھر اپنا موقف بدل لوں۔۔چنانچہ میں نے قابل عزت آپشن کا استعمال کرتے ہوئے استعفا دے دیا۔۔ ان کامزید کہنا تھا کہ ہر دور میں سچ کی قیمت چکانا پڑتی ہےجومیرے حصے میں قیمت اور قربانی آئی ہے وہ بہت کم آئی ہے۔لوگوںنے ڈھائی سال سے چلنے والے جبر کے دور میں بہت کچھ سہا ہے۔۔