gnn mein jungle ka kanoon

جی این این ملازمین کو مایوسی کا ایک اور جھٹکا۔۔

کرونا کٹ کے نام پرکم کی جانے والی تنخواہیں  تو جی این این انتظامیہ نے بحال کردیں لیکن  اس وقت بھی بہت سے ملازمین کو مایوسی کا جھٹکا لگا تھا کہ ان کی تنخواہوں کا پورا کٹ واپس نہیں کیا گیا تھا۔کچھ دن رو پیٹ کروہ اس امید پرخاموش بیٹھ گئے کہ شاید اگلے چند ماہ میں تنخواہوں میں اضافہ کردیا جائے۔اب چند روز قبل جی این ملازمین کو میڈیکل کارڈز دئیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جی این این نے ملازمین کو دی جانے والی میڈیکل کی سہولت گزشتہ چار سال سے غیر اعلانیہ طورپرختم کررکھی تھی۔شروع میں کچھ ملازمین سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے خرچے پرعلاج کرالیں، میڈیکل کے پیسے ری ایمبرس کردئیے جائیں گے لیکن درجنوں ملازمین اپنے میڈیکل  بلز لے کرکئی ماہ بھاگ دوڑ کرتے رہے لیکن ان کے پیسے نہ مل سکے۔ اب جی این این ملازمین کوجومیڈیکل کارڈ دئیے گئے ہیں ایک توان میں میڈیکل لمٹ  بہت کم دی گئی  ہےاور دوسرےیہ کہ میڈ یکل کارڈ صرف ملازم  کے لیے ہے اس کی فیملی کاکوئی ممبراس سے فائدہ نہیں اٹھا سکے گا۔جب ملازمین نے انتظامیہ سے اس بابت دریافت کیا توان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ سے کم تنخواہ والے ملازمین کی فیملیز اس میڈیکل میں کور نہیں ہے۔جبکہ ایک لاکھ یا اس سے زیادہ  تنخواہ والے ملازمین کی فیملی کو میڈیکل کی سہولت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ جی این میں ایک لاکھ سے زیادہ تنخواہ والے چند ہی ملازمین ہیں۔ملازمین کاکہناہے کہ میڈیکل کارڈ میں ہماری فیملی کو شامل  کیا جائے بصورت دیگریہ کارڈ ہم ادارے کوواپس کردیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں