gnn mein jungle ka kanoon

جی این این میں تنخواہوں میں نصف کٹوتیاں۔۔

جی این این میں بھی تنخواہوںمیں کٹوتیوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہوں میں نہ صرف ففٹی پرسنٹ کٹ لگایاجارہا ہے بلکہ چھانٹیوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نو اپریل کو جی این این میں سیلری تو دے دی گئی لیکن تین پروگراموں تاروں سے کریں باتیں، ویو پوائنٹ  اور عائشہ بخش کے پروگرام کی پوری ،پوری ٹیم کو تنخواہیں نہیں دی گئیں بلکہ انہیں ایک ہفتے کا ٹائم دیا گیا ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ان تینوں پروگراموں کے ٹیم ممبرز کو ایچ آر نے بتایا ہے کہ آپ کی سیلری میں ففٹی پرسنٹ کٹ لگے گا اور تنخواہیں ایک ہفتے میں مل جائیں گی۔۔پپو کے مطابق چینل انتظامیہ نے اپنے ریٹنگ والے مزاحیہ پروگرام تاروں سے کریں باتیں کو گزشتہ دنوں بند کرکے ٹیم کے کچھ ارکان کو فون پر فائر ہونے کا کہہ دیا تھا لیکن عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر آتے ہی فوری یہ فیصلہ واپس لےلیا حالانکہ فائرنگ کے لیٹرز بھی تیار تھے صرف کارکنوں کے حوالے کرنے تھے لیکن جلدبازی میں فیصلہ کیاگیا کہ اگر کورونا بحران میں یہ فیصلہ کیا تو مارکیٹ میں بدنامی ہوگی اس لئے اس معاملے کو کچھ دنوں کے لئے موخر کردیا۔ ۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ جی این این چینل کے اعلیٰ ذرائع بتاتے ہیں کہ جن تین پروگراموں کی ٹیم کی تنخواہیں روکی گئی ہیں ان کی کارکردگی سے چینل کے مالک مطمئن نہیں، حالانکہ بتایا جاتا ہے کہ پروگرام ریٹنگ میں آرہے ہیں لیکن مالک کو شک ہے کہ انہیں فیک ریٹنگ دکھا کر بہلایاجارہا ہے۔۔ پپو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ تینوں پروگرام بند ہوسکتے ہیں۔۔ اور جلد ہی برطرفیوں کی ہوا بھی چل سکتی ہے۔۔

mir shakeel ka haar kar jeetnay wala bhai
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں