جی این این ٹی وی کے سینیئر سیاسی رپورٹر اور پاکستان مسلم لیگ ن کی بیٹ کرنے والے سینئر صحافی محمدعاصم نصیر سماء ٹی وی کی ٹیم کا حصہ بن گئے ۔ ساڑھے تین سال جی این این ٹی وی میں خدمات سے پہلے وہ نیو نیوز گروپ سے وابستہ رہے ، سماءسے اپنی شناخت بنانے والے صحافی نعیم اشرف بٹ کے جانے کے بعد عاصم نصیر کی شمولیت کو انتہائی اہم سمجھا جارہاہے کیونکہ عاصم نصیر کے لیگی حلقوں سمیت ملک کی سیاسی مذہبی اور سماجی حلقوں میں اچھے تعلقات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ عاصم نصیر نے اپنے میڈیا کیریئر کا ایک بڑا حصہ جیو نیوز کیساتھ گزارا ہے، جہاں ایک دہائی سے زیادہ انکی آخری اسائینمینٹ سینیئر نامہ نگار کی حیثیت سے تھی، پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کرنیوالے عاصم نصیر جیو نیوز کے علاؤہ نیو ٹی وی اور بول نیوز میں بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، جبکہ قومی اور عالمی اداروں میں کالم نگاری کے ساتھ سینکٹروں پروگروں میں بطور تجزیہ کار بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ عاصم نصیر صحافیوں کی تنظیم ایمرا کے چار سال صدر بھی منتخب ہوتے رہے ہیں۔

جی این این کو دھچکا، سیاسی رپورٹر چھوڑ گیا۔۔
Facebook Comments