راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس نے گزشتہ روز (پیر) جی این این اسلام آباد بیورو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کارکنوں کی برطرفی کے خلاف نعرے بازی کی۔۔مظاہرین برطرف ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کررہے تھے۔۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورو سے صرف ایسے لوگوں کو نکالاگیا جنہیں پچھلے بیوروچیف نے بھرتی کرایا تھا۔۔ جی این این اسلام آباد کے بیوروچیف نے دعوی کیا ہے کہ برطرف کئے گئے ملازمین کو ناقص کارکردگی پر ادارے نے نکالا، انہوں نے تمام برطرف ملازمین کو واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی۔۔ دوسری طرف آر آئی یو جے نے جی این این انتظامیہ کو بہتر گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے تمام برطرف ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ورنہ بصورت دیگر اسلام آباد آفس کے باہر دھرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔۔
Facebook Comments