gnn mein jungle ka kanoon

جی این این کی ٹیم پر حملہ،تشدد، موبائل فون چھین لئے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور مجلس عاملہ کے اراکین نے سٹی کورٹ کے گیٹ پر وکلاء کے ایک گروہ کی جانب سےٹی وی نیوز چینل (جی این این) کے کیمرہ مین سہیل برفت، ڈی ایس ان جی کےڈرائیور اور دیگرعملے کو تشدد کا نشانہ بنانے، ان کے موبائل فون چھین کر لے جانے اور ڈی ایس این جی میں توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ چینل کی ٹیم پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کے لیےسٹی کورٹ گئی تھی، جہاں وکلاءکے ایک گروہ نے پارکنگ کے مسئلے پر ڈی ایس این جی میں توڑ پھوڑ کی، کیمرہ مین، ڈرائیور اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اورکیمرہ مین اور ڈرائیور کے موبائل فون بھی چھین کر لے گئے۔ انہوں نے کراچی بار ایسوسی ایشن اور متعلقہ پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروئی کی جائے اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کروائے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں