gnn mein jungle ka kanoon

جی این این کی نیوز “فیک” نکلی

تحریر: عمران ملک

چند دن پہلے جی این این پر چوھدری غُلام حُسین نے ایک خبر بریک کی کے سابقہ بیوروکریٹ کلثوم حئی نے مُبینہ طور پر شہباز شریف سے خُفیہ شادی کی اور کہا کے اس شادی میں موجود گواہ نے اُنھیں بتایا ہے۔ اس پروگرام میں اے آر وائی کے صابر شاکر اور عارف حمیدبھٹی بھی شامل تھے اور عارف حمید بھٹی نے بھی کہا کے اُنھیں اس بات کی خبر ملی تھی، افسوس اس بات کا کے شادی شہباز شریف اور کلثوم حئی کی ہوئی اور پروگرام میں ناں تو شہباز شریف کا کوئی نمائندہ مُوجود تھا اور ناں ہی کلثوم حئی کو آن لائن لیا گیا۔ پچھلے چوبیس گھنٹوں میں اس فیک نیوز پر کیا کیا باتیں نہیں ہوئیں،

مُحترمہ کلثوم حئی کی کردار کُشی کی گئی، شہباز شریف پر بھی اس شادی کو تھوپا گیا۔ بھلا ہو جی این این کی مینیجمینٹ کا کے اُنھوں نے کل رات کلثوم حئی کو قاضی سعید کے پروگرام میں لائیو لیا اور خبر کے متعلق پوچھا، جس پر مُحترمہ کلثوم حئی نے واضح الفاظ میں کہا کے اُن کی شہباز شریف سے کوئی شادی نہیں ہوئی، یہ خبر غلط ہے۔ اُنھوں نے زندگی میں صرف ایک شادی 1989 میں کی جس کا اختتام 2012 میں ہوا، اُنکے تین بچے ہیں اور وہ اُنکے ساتھ خوش و خرم زندگی گُزار رہی ہیں۔اُنھوں نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کے چوھدری غُلام حُسین نے بہت غیر ذمہ داری کا ثبُوت دیا، جھوٹی کہانی گھڑی، اُنکو اُس گواہ کو جس کو بُنیاد بنا کر یہ جھُوٹی کہانی گھڑی سامنے لانا چاہیے تھا۔

اُنھوں نے سوشل میڈیا پر مزید کہا کے اُن کے بیوروکریسی میں بہت دُشمن ہیں، اسی طرح شہباز شریف کے بھی مُسلم لیگ ن کے اندر اور باہر کافی مُخالفین ہیں، میں سات سال سے یہ لڑائی تنہا لڑ رہی ہوں، میری زندگی بھی آسان ہو جاتی اگر شہباز شریف خُود بھی اس کی تردید کر دیتے لیکن 2102 میں میری درخواست کے باوجود ناں تردید کی اور ناں ہی اس جھوٹی خبر کا کوئی حل نکالا۔سوال یہ ہے کے کیا ہمارے اینکرز حضرات کسی کی ذاتی زندگیوں میں جھانکنے سے پہلے سچ کی تلاش کیلیے بھی جدوجہد کرینگے یا نہیں ؟اخلاقا” چاہیے تو یہ اور بڑا پن یہ کے چوھدری غُلام حُسین کو اپنی فیک نیوز پر لائیو پروگرام میں مُحترمہ کلثوم حئی سے معزرت ضرور کرنی چاہیے۔۔(عمران ملک)۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں