gnn mein jungle ka kanoon

جی این این کی گاڑی پر فائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ۔۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدور محمد ناصر شریف، لبنیٰ جرار، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، رفیق بلوچ، مجلس عاملہ کے رکن راشد قرار اور دیگر نے بنارس چورنگی کے قریب نیوز ٹی وی چینل جی این این کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں چہرے پر گولی لگنے سے گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جو تشویش ناک حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے گورنر سندھ، نگراں وزیر اعلیٰ،وزیر داخلہ، ڈی جی رینجرز، آئی جی اور کراچی پولیس چیف سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں صحافی اور میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں کے ساتھ جاری وارداتیں تشویش ناک ہیں، اگر پولیس حکام کی جانب سے وارداتوں کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات نہ اٹھائے گئے تو صحافی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں