gnn hr head

جی این این خود چھوڑا، سابق ایچ آر ہیڈ

لاہور بیسڈ نجی چینل جی این این کے سابق ایچ آر ہیڈ فیضان خان نے عمران جونیئرڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ انہیں فارغ نہیں کیاگیا بلکہ انہوں نے خود ریزائن کیا ہے۔۔ پچیس جون کو عمران جونیئر ڈاٹ کام پر خبر شائع ہوئی تھی جس میں پپو نے دعوی کیا تھا کہ ایچ آر ہیڈ کو فارغ کر دیا گیا ۔۔ جس پر فیضان خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چودہ جون کو استعفا دیا تھا، استعفے میں ساری وجوہات درج کردی تھیں۔۔فیضان خان کے مطابق ان پر دباؤ تھا کہ دوسو ورکرز کو نکالا جائے جس پر انہوں نے صاف انکار کیا اور کہا کہ وہ ایسانہیں کرسکتے جس پر انہیں مارنے اور چھت سے پھینکنے کی دھمکی بھی دی گئی۔۔فیضان خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں جی این این کے مالک نے کہا کہ کہیں جانے کی ضرورت نہیں کام کرتے رہو، جس پر میں نے کہا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں