gnn mein jungle ka kanoon

جی این این کے سینئر رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی  جی این این نیوز کے  سینئر رپورٹر اور کے یو جے کے رکن  حمید سومرو پر حملے اور دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کے یو جے نے کراچی پولیس کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کی نشاندہی ہو چکی ہے ایف آئی آر بھی درج ہوگئی ہے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد نائب صدر ناصر شریف جنرل سیکریٹری عاجز جمالی  جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی رفیق بلوچ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے اپنے بیان میں کے یو جے کے رکن حمید سومرو کو سرعام روک کر  اسلحہ دکھا کر قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزمان پولیس کے سامنے فرار ہوگئے پولیس نے خود گاڑی نمبر نوٹ کی۔ مسلح شخص نے پولیس اہلکار پر بھی گاڑی چڑھا دی اور حمید سومرو سمیت جی این این نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر سوار تمام میڈیا ورکرز کو دھمکیاں دی جس کی بہادرآباد تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ چوبیس گھنٹے بیت جانے کے باوجود ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔ کے یو جے نے کراچی پولیس کے سربراہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں دن دہاڑے شاہراہ پر صحافیوں پر اسلحہ تان کر دھمکیاں دینے والے ملزمان کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے دوسری صورت میں کے یو جے پولیس کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں