کراچی کے علاقے گلشن حدید میں جی این این کے سینئر رپورٹر عبدالحمید سومرو کے گھر ڈکیتی کی واردات۔۔ ڈکیتی کا مقدمہ صحافی عبدالحمید سومرو کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔۔مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں ڈکیتی و رہزنی کی دفعات کے ساتھ درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق میری بیوی چھت پر تھی اور بچے کمرے میں تھے،کچھ دیر بعد میری بیوی چھت سے نیچے آئی تو دیکھا کچھ سامان غائب ہے،مجھے گھر والوں نے فون پر اطلاع دی،میں گھر گیا اور پڑوس میں لگی سی سی ٹیوی فوٹیج حاصل کی،فوٹیج میں ایک شخص جسکے ہاتھ میں لاٹھی ہے اور کالی چادر میں ملبوس خاتون نظر آرہی ہیں،دونوں افراد کو میرے گھر میں داخل ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے،فوٹیج میں نظر آنے والا شخص پہلے بھی کئی بار گلی میں نظر آچکا ہے،ملزمان میرے گھر سے لیپ ٹاپ،موبائل فون،اسمارٹ واچ،لیپ ٹاپ کا بیگ لے گئے،بیگ میں بیٹے کا پاسپورٹ اور تعلیمی دستاویزات تھی، مجھے شک ہے کہ واردات کرنے والے ملزمان فیز 3 یا سومار گوٹھ کے رہائشی ہیں۔ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔