لاہورپریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر شیرازحسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد ، جوائنٹ سیکرٹری جعفربن یار ،فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے حقائق پر مبنی خبریں نشر کرنے پر ایم ایس جناح ہسپتال اور جناح ہسپتال وائی ڈی اے کے ڈاکٹرزکی جانب سے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور جی این این کے سینئر ہیلتھ رپورٹر ذوالقرنین رانا ودیگر ہیلتھ رپورٹرز کو جناح ہسپتال داخلے پر تشددکی دھمکیاں دینے کی پر زور مذمت کی ہے۔ صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ذوالقرنین رانا ایک محنتی پروفیشنل نوجوان صحافی ہے ان کو خبر نشر کی بنیاد پر دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم وزیر صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم ایس جناح اسپتال اور وائی ڈی اے کے متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسپتالوں میں صحافتی ذمے داریوں کے لئے جانے والے صحافیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
جی این این کے رپورٹر کو ایم ایس جناح اسپتال کی دھمکی۔۔۔
Facebook Comments