گورمے کے زیر سایہ پنپنے والا جی این این نیوز چینل کراچی بیورو عید الفطر کے بعد بند کرنے کی حکمت عملی عید الفطر سے پہلے ہی تیار کرلی گئی۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ عید کے بعد جی این این کے کراچی بیورو سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کیا جارہا ہے۔ غالب امکان ہے کہ بیورو کو بند کردیاجائے اور وہاں بڑے پیمانے پر برطرفیوں کے بعد صرف دو افراد کو رکھا جائے جو ایک دن میں ایک رات کو ڈیوٹی دیا کرے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس حوالےسے جی این این کراچی ملازمین میں عید کی خوشیاں ماند پڑ چکی ہیں کئی رپورٹرز اور کیمرامین نے اپنی دوسری نوکری کی تلاش کے لیے دیگر چینلز سے ابھی سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ عید کے بعد روزگار سے منسلک رہ سکیں جبکہ کئی سینئر صحافیوں نے اپنا کل سرمایہ اپنے یوٹیوب چینل پر لگادیا ہے تاکہ اس سے آنے والی کچھ انکم سے ان کا گزر بسر ہوسکے ۔ جی این این کراچی بیورو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ۔۔گورمے اپنا نیوز مکمل بند کرنے والا ہے یا پھر اسے کسی اور پارٹی کے سپرد کردیا جائے گا ، عید الفطر کے فوری بعد سارا معاملہ منظرنامے پر آجائے گا۔۔

جی این این کراچی بیورو ، عید بعد بڑے فیصلے کا امکان۔۔
Facebook Comments