جی این این لاہور بیورو کے سابق چیف خالد قیوم نے واپس پرانا چینل ایکسپریس جوائن کرلیا۔۔ فون پر خصوصی بات چیت میں خالد قیوم نے گزشتہ روز عمران جونیئر ڈاٹ کام پر شائع ہونے والی خبر کی تردید کی۔۔خبر کے مطابق جی این این نے انہیں فارغ کیا تھا تاہم خالد قیوم کا کہنا تھا تھا انہوں نے چار روز پہلے استعفا دیا تھااور آج جی این این کے مالک سے الوداعی ملاقات بھی کی۔۔ان کا کہنا تھا کہ خبر سے ان کی تیس سالہ کریڈیبلٹی کو نقصان پہنچا ہے، خالد قیوم نے عمران جونیئر ڈاٹ کام پر سائبر کیس کرنے کی دھمکی بھی دی اور بات سنے بغیر فون کاٹ دیا۔۔
Facebook Comments