جی این این نے چھپر ہوٹل کے مالک کو رپورٹر بنا دیا ۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی این این نے خانپور میں مڈل فیل چھپر ہوٹل کے مالک کو خانپور تحصیل کا رپورٹر بنا دیا، جی این این کی نمائندگی سے پہلے موصوف روز نامہ خبریں ملتان سے ججہ عباسیہ میں بطور نامہ نگار کام کر چکا ہے ۔۔ میٹرک کی جعلی سند کی وجہ سے موصوف کو نمائندگی سے ہاتھ دھونا پڑے ، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ موصوف نے پندرہ ہزار کی ادائیگی کے بعد جی این این کی نمائندگی حاصل کی۔۔نمائندگی ملتے رپورٹر نے پر پرزے نکالنا شروع کر دیے اور ظاہر پیر کےاسٹیج ڈرامہ کے ڈائریکٹر سے دس ہزار روپے بھتہ وصول کرتا رہا اور ڈائریکٹر سے خو برو اداکاروں سے تعلقات کی فرمائشیں کرتا رہا ، فرمائشیں پوری نہ ہونے پر ایک اسٹیج اداکارہ سے زبردستی کی بھی کوشش کی ۔۔موصوف چھپر ہوٹل کو برائی کے اڈے کے طور پر استعمال کرتا رہا۔۔جس پر گزشتہ سال ایڈیشنل سیشن جج خان پور کی عدالت میں ایک نوجوان سے بدفعلی کی رٹ پٹیشن دائرہوئی جس پر موصوف نے منت سماجت کرکے جان بخشی کرائی،پولیس نے عوامی شکایات پر چھپر ہوٹل بندکردیا۔۔یہی رپورٹر ڈی ایس پی اسپیشل برانچ کو ایک ٹریفک حادثے پر بلیک میلنگ کی کوشش کرچکا اور انکوائری میں جھوٹا ثابت ہونے پر معافی بھی مانگی اور خبر چلانے کے نام پر وصول کی گئی رقم بھی واپس کی۔۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ججہ عباسی کی ہیڈمسٹریس، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول۔۔اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی خاتون پرنسپل کے خلاف من گھڑت خبریں چلائیں جو غلط ثابت ہونے پر معافی بھی مانگی۔۔ علاقے میں موصوف کی ایک غیراخلاقی وڈیو بھی وائرل ہوئی۔۔جو علاقے کے نوجوانوں کے موبائل میں محفوظ ہے اور پپو تک بھی پہنچ گئی ہے۔۔پپو نے جی این این کے پڑھے لکھے ،پروفیشنل ٹیم لیڈرز سے سوال کیا ہے کہ ۔۔ کیا ایسے لوگ آپ کے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے؟؟؟
جی این این میں چھپرہوٹل کا مالک رپورٹر
Facebook Comments