ایچ آر منیجر فارغ، یکم جولائی سے مزید فائرنگ۔۔
جی این این بھی شاید بحرانکا شکار ہوگیا ہے یا پھر اس کی صفائی ہورہی ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی این این کے ایچ آر منیجر، آپریشن منیجر کو فارغ کردیاگیا ہے، جب کہ لاہور ہیڈآفس سمیت ملک بھر میں چھانٹیوں کافیصلہ بھی کیاگیا ہے،جس کے لئے فہرستیں تیارہوچکیں اور اس پر یکم جولائی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔۔پپو کے مطابق اوایس آر ہیڈ بھی خطرے کی زد میں ہیں لیکن غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ان کے معاملات ٹھیک ہوچکے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جی این این میں لابنگ شروع ہوچکی۔۔ پروگرامنگ سے ان لوگوں کو نکالاجارہا ہے جو لانچنگ سے ساتھ ہیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر پروگرام اپنے فیوریٹ لوگوں کے پروگرام بچارہے ہیں جب کہ مارننگ شو، دس خاص، گائے گی دنیا گیت میرے، بصیرت کو بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا، اسپورٹس شو بھی نہیں چلے گالیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے اسے فوری بند نہیں کیاجارہا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ نکالے جانے والوں کو انتظامیہ نے اب تک کوئی نوٹس دیا ہے نہ انہیں فائرکئے جانے پر قانون کے مطابق ادائیگیاں کی جائیں گی۔۔