gm jamali ke waalid ka soyam aaj hoga

جی ایم جمالی کے والد کا سوئم آج ہوگا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی کے والد مشتاق حسین جمالی کا سوئم جمعہ 23 دسمبر کو بعدنماز عصر تا مغرب جی ایم جمالی کی رہائش بنگلہ نمبر 43 ، مین خیابان بدر، کارنر آف 12 اسٹریٹ، ڈی ایچ اے فیز 6 میں  ہوگا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصر شاہ عبداللطیف مسجد، بھٹائی آباد میں ادا کی گئی، جب کہ مسجد سے متصل احاطے میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں پی ایف یوجے کے راہنمائوں حسن عباس، سعید جان بلوچ، شاہد غزالی، کے یوجے کے صدراعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدر ناصر شریف، خازن یاسر محمود، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی، سینئر صحافیوں سعید سربازی، امتیاز خان فاران، شہزاد چغتائی، نصیر احمد، جاید چوہدری،طاہر حسن خان، اطہر حسین، حامد حسین، عامر خان اور عمر اصغر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق شخصیات، سرکاری محکموں کے سیکریٹریز، افسران، مرحوم کے عزیز واقارب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء پی ایف یو جے کے سیکریٹری رانا محمد عظیم ،متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی،صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، سعید غنی،امتیاز شیخ،مسلم لیگ فنکشنل کےسردار عبدالرحیم،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جلال محمود شاہ،سید زین شاہ،مسلم لیگ (ق) کے محمد طارق حسن، کنور ارشد علی خان اور محمد صادق شیخ نے اپنے الگ الگ بیانات میں جی ایم جمالی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہاللہ تعا لیٰ مرحوم مشتاق جمالی کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ آمین۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں