میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں گلوکارعلی ظفرنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکی سیشن عدالت میں میشا شفیع کے خلاف گلوکارواداکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گلوکار علی ظفر نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔علی ظفر نے کہا کہ میری والدہ اوروالد استاد ہیں، میرے والدین نے مالی مشکلات کے باوجود میری بہترین تربیت کی، میں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاذ ایک ہوٹل کی لابی میں ایک آرٹسٹ سے کیا، میرے والدین نے مالی مشکلات کے باوجود میری بہترین تربیت کی، میں نے اپنے موسیقی کے کیریرکا آغازکیا اور یہاں تک اپنی محنت سے پہنچا ہوں۔علی ظفرکے مطابق مجھے ایک منظم سازش کے تحت میری فلم سے پہلے نشانہ بنایا گیا، میرے خلاف مہم چلانے کے لیے جعلی اکاونٹس کوبھی استمال کیا گیا، میشاءنے ایک ٹی وی شو سے پہلے پیغام بھجوایا کہ اگرمیں نے ریکارڈنگ نہ چھوڑی تومیرے خلاف مہم چلائیں گی جب کہ گیارہ گواہان میرے حق میں گواہی شہادت دے چکے ہیں کہ میشا شفیع اور میرے درمیان فاصلہ تین فٹ کا تھا۔یاد رہے علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔