ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

گرفتاریاں ہوسکتی ہیں، پی ایف یوجے کا خدشہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے کہا ہے کہ میڈیا مخالف بل کی واپسی تک حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایف یو جے کی قیادت نے پریس کانفرنس کی۔پی ایف یو جے کی قیادت نے کہا کہ صحافی مشکل جدوجہد کی تیاری کریں ،  جس میں گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں اور نوکریاں بھی جاسکتی ہیں۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ افضل بٹ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلات فواد چوہدری نے میڈیا مخالف بل کا الزام اداروں پر لگایا۔انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اب میڈیا کو وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے پیچھے لگانا چاہتے ہیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں