pfuj ke naam khula khat

گرفتار صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے گوادر میں صحافی حاجی عبیداللہ کو گرفتار کرنے ، حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں سینئر صحافی حاجی عبیداللہ کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرنا اور پھر 16 ایم پی او کے تحت جیل بھیجنا انتہائی نامناسب اور قابل تشویش عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پی ایف یو جے قیادت کا کہنا ہے کہ گوادر کے باقی صحافیوں کو بھی گوادر میں جاری احتجاج کی کوریج کرنے پر حکومتی اداروں کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جانا چاہئے۔ اگر حکومت یا انتظامیہ کو کسی صحافی کے حوالے سے جانبداری اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کی شکایت ہے تو اس کے لئے پی ایف یو جے اور بی یو جے کے پلیٹ فارم موجود ہیں۔ اس طرح کسی صحافی کو حبس بے جا میں رکھنا غیر جمہوری اور آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ بلوچستان حکومت صحافی عبیداللہ کی فوری رہائی کو یقینی بنائے بصورت دیگر صحافتی تنظیمیں سخت لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہوں گے۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں