میڈیاٹائون کراچی ہاکس بے سے گرفتارچور کے اہلخانہ نے سینیئر صحافی کودھمکیاں دیناشروع کردیں صدرکراچی پریس کلب سعید سربازی نے ایس پی انویسٹی گیشن سے رابطہ کرکے صورتحال سے اگاہ کیا تفصیلات کے مطابق دوروز قبل تھانہ موچکو کی حدود میڈیاٹائون سے چوکیدار نے ایک چور سلمان کو چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تفتیشی افسر جاوید نے مبینہ رشوت کے عوض چور سے تسلی بخش تفتیش نہیں کی اور اسے جیل کسٹڈی کرادیا چور کے اہلخانہ کو بتایاکہ صحافی نے کال کرکے چور کو گرفتارکرایاہے جس پر چور کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے سینیئر صحافی کے گھر پہنچ کر انہیں ہراساں کیااور مقدمہ واپس لینے کے پریشان کرناشروع کردیا صحافی نے صدرپریس کلب سعید سربازی سے رابطہ کرکے صورتحال سے اگاہ کیا صدر پریس کلب سعید سربازی نے ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی حفیظ سے رابطہ کرکے صورتحال سے اگاہ کیااور انہیں بتایاکہ اے ایس ائی جاوید کی وجہ سے صحافی کے لیئے مسائل پیداہورہے ہیں ملزمان کی جانب سے اگر کوئی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار اے ایس ائی جاوید شعبہ تفتیش ہوگا جس پر ایس پی نے معاملے کی فوری چھان بین اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دھانی کرائی
گرفتار چور کے اہل خانہ کی سینئر صحافی کو دھمکیاں۔۔
Facebook Comments