pemra bill media workers media houses ki mushtarka kamiyabi karaar

غیراعلانیہ سنسرشپ،ن لیگ کا پیمرا سے رابطہ۔۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں  غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے،میڈیا ہمارے جلسوں کو دکھا نہیں رہا جس سے حکومت کا ڈر اور خوف ظاہر ہوتا ہے،اس بارے میں ہم نے پیمرا اور انفارمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی کو خط بھی لکھ دیا ہےجبکہ  پیمرا اور وزارت اطلاعات کو پارلیمنٹ میں بھی بلا لیا ہے۔ایک  انٹرویومیں سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ہمارے جلسے بہت کامیاب ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ میڈیا ہمارے جلسوں کو دکھا نہیں رہا جس سے حکومت کا ڈر اور خوف ظاہر ہوتا ہے ،اس بارے میں ہم نے پیمرا اور انفارمیشن کی سٹینڈنگ کمیٹی کو خط بھی لکھ دیا ہے اور  پیمرا اور وزارت کو پارلیمنٹ میں بھی بلا لیا ہے، یہ اس  جماعت  کی حکومت ہے جس نے 170 دن پورا دارالخلافہ بند کردیا تھا ،سول نافرمانی  کے اعلانات  براہ راست  چلائے جارہے تھے،  گیس اور بجلی کے بل جلائے  جارہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس جماعت کی جانب سے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا  جسے میڈیا چیلنجز پر لائیو دکھایا گیا، ہمارے جلسے نہ دکھانے پر پیمرا کی کوئی باضابطہ ہدایت نہیں ہے، غیر اعلانیہ سنسر شپ ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں