معروف اینکر غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی کے ان کارکنوں کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرائی ہے جنہوں نے پارٹی کے حالیہ لاہور جلسے کے دوران ان کے خلاف پلے کارڈز آویزاں کیے تھے۔غریدہ فاروقی نے ٹوئیٹر پر خبردار کیا ہے کہ ان کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے میں اپنے خلاف توہین آمیز، ہراساں کرنے والے، توہین آمیز بینرز کے خلاف شکایت کی ہے جولاہور جلسہ میں لگائے گئے تھے اور سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی تھی۔۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف آئی اے ملزمان کے خلاف جلد کارروائی کرے گی۔واضح رہے غریدہ فاروقی، جو پی ٹی آئی کے ایک سرکردہ نقاد کے طور پر جانی جاتی ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے حالیہ جلسوں میں لوگوں کی شرکت پر تنقیدی تبصرے کئے تھے جس پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان پر کڑی تنقید کی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)