gharida farooqi ne macchar nighal lia

غریدہ فاروقی کا صدیق جان کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس۔۔

معروف اینکر غریدہ فاروقی نے معروف یوٹیوبر اور بول اسلام آباد کے بیوروچیف صدیق جان کو دس کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔۔ یہ نوٹس  صدیق جان کے چوبیس جولائی کو کئے جانے والے ٹوئیٹ پر کیاگیا ہے جس میں غریدہ فاروقی پرمبینہ طور پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ وہ عدلیہ مخالف غیر اخلاقی ٹرینڈز کو پیسے لےکر پروموٹ کررہی ہیں۔۔ صدیق جان نے اپنی ٹوئیٹ کے ساتھ کچھ اسکرین شاٹس بھی لگائے ہیں۔۔غریدہ فاروقی نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ ٹوئیٹ ڈیلیٹ کرکے معافی مانگیں یا پھر دس کروڑ روپے ہرجانہ دیں۔۔صدیق جان نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ ۔۔کیا غریدہ فاروقی عدلیہ مخالف غیراخلاقی ٹرینڈزکوپیسےلےکرپروموٹ کررہی ہیں؟ایک سورس نےبتایا کہ ن لیگی حکومت نےپراپیگنڈےاوراداروں کےخلاف مہم کےلیےڈیجیٹل میڈیا ایجنسیزکی سروسز لی ہیں،ان ایجنسیز نےمنسٹری کےساتھ بنےاپنے وٹس ایپ گروپ میں انکشاف کیا کہ غریدہ فاروقی انکے ساتھ آن بورڈ ہیں۔۔دریں اثنا اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف نے صدیق جان کا ٹوئیٹ ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔وزارت اطلاعات اور  ڈیجیٹل میڈیا کمپنی والے سخت پریشان۔۔۔سپریم کورٹ نے اگر بلا لیا تو سپریم کورٹ کے ججز کےخلاف  مہم میں حکومتی فٹ پرنٹ پر حیران کن انکشافات متوقع ہے۔۔ اندر خانے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ صدیق جان تک یہ ثبوت کیسے پہنچے؟؟

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں