اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے نجی ٹی وی چینل ’نیوز ون ‘ کو بھی خیرباد کہہ دیا اور سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ اب نئے راستے کا آغاز بھی ہے تاہم اگلی منزل بارے کچھ واضح نہیں کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں غریدہ فاروقی نے لکھا کہ ’ الوداع اور شکریہ نیوزون ۔۔ نیوز ون کے ساتھ میرا تین سال سے زائد کا عرصۂ صحافت فی الحال اختتام پذیر ہوا۔۔ ان سالوں میں نیوز ون نے بےپناہ عزت احترام سے نوازا اور صحافتی اقدار کو مدِّنظر رکھتے ہوئے بھرپور آزاد اور ذمہ دار صحافت کا موقع دیا‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’نیوز ون کے ساتھ یہ عرصہ انتہائی خوشگوار اور یادگار رہا لیکن اب نئے راستے کا آغاز بھی ہے۔۔۔ نیوز ون کی مینیجمنٹ اور تمام کولیگز کا بےانتہا شکریہ۔۔ نیک تمنائیں۔۔ انشاءاللّہ پھر ملیں گے‘۔واضح رہے کہ غریدہ فاروقی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کی اگلی منزل کیا ہے لیکن جی ٹی وی نے پہلے ہی ان کی تصویر لگاکے سوشل میڈیا پر تشہیر شروع کردی ہے کہ وہ جی ٹی وی جوائن کررہی ہیں۔