Gharida Farooqi 4 Marriages

غریدہ فاروقی  اور چار شادیاں۔۔۔؟؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے 4 شادیوں کی بات کی گئی تو یہ ہاٹ ٹاپک بن گیا۔ نیوز چینلز نے اس بات کو تفریح کے طور پر لیا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ بلاول کی حس مزاح کی داد دے رہے ہیں لیکن اینکر پرسن غریدہ فاروقی کو ایک قومی لیڈر کا یہ انداز ایک آنکھ نہیں بھایا۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے بلاول بھٹو زرداری کی 4 شادیوں کے حوالے سے کہی گئی بات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بلاول بھٹو جیسے قومی لیڈر کو اس طرح کا بیان مذاق میں بھی نہیں دینا چاہیے۔ کثرتِ ازواج ایک بہت بڑا مسئلہ ہونے کے باوجود ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں اسے مذاق سمجھا جاتا ہے۔ بلاول سے زیادہ سنجیدگی کی توقع کی جاتی ہے۔غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں یہ وضاحت بھی کہ ان کی اس بات کو بہت سے لوگ سمجھ نہیں پائیں گے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں