gharida ab tak news ka hissa ban gyin

غریدہ فاروقی اب تک نیوزکا حصہ بن گئیں۔۔

خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے ابتک جواٸن کرلیا۔ وہ ابتک پر رات آٹھ بجے کا پروگرام کریں گی جس کا ممکنہ نام غریدہ فاروقی ایٹ ابتک ہوگا یہ وہ سلاٹ ہے جو گزشتہ کئی ماہ سے اینکرپرسن فریحہ ادریس کے جی این این جوائن کرنے کے باعث خالی ہوا ہوا تھا، جو تحریک انصاف مخالف پروگرام کرنے کی فرماٸش پر انکار کرتے ہوٸے چینل چھوڑ کر چلی گٸی تھیں۔ غریدہ فاروقی کا شمار مسلم لیگ نواز کی حامی اینکر پرسنز میں ہوتا ہے جبکہ کئی مواقع پر وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار بھی رہیں۔ پپو نے اپنے احباب سے سوال کیا ہے کہ  ابتک نیوز بھی نواز لیگ کا حامی چینل سمجھا جاتا ہے کیا ابتک نیوز کی انتظامیہ نے ریٹنگ بہتر کرنے کے لٸے غریدہ فاروقی کو اپنے چینل کا حصہ بنایا ہے یا پھر جس طرح بول اور اے آر وائی میں پی ٹی آئی کے حمایتی اینکرز کو رکھا جاتا ہے اسی طرح ابتک میں نون لیگی حامی اینکرزکو جگہ دی جارہی ہے۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ  غریدہ فاروقی کا ٹریک رکارڈ ہے کہ وہ کسی بھی چینل پرزیادہ عرصہ نہیں ٹھہرتی، اب دیکھنایہ ہے کہ  ابتک کی اسکرین پر وہ کب تک رونق جمائے رکھتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں