ary ke reporter par fard jurm aaid

گھریلوتشدد، اے آر وائی نے اینکرکو معطل کردیا۔۔

اے آر وائی نیوز کی  انتظامیہ نے اینکر پرسن اشفاق ستی پر گھریلو تشدد کے الزامات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا گیا ہے کہ اشفاق ستی کو فوری طور پر معطل کیا جاتا ہے جب تک کہ قانون اپنا راستہ اختیار نہیں کرتا اور اس معاملے کا فیصلہ نہیں ہوجاتا۔اے آر وائی تشدد یا تشدد کی دھمکیوں کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی رکھتا ہے چاہے وہ کام کی جگہ پر ہو یا گھریلو۔۔یاد رہے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی  کے مارننگ شو کے میزبان اشفاق ستی کی اہلیہ کی جانب سے اُن پر مبینہ تشدد کا الزام لگایا گیا ہے، زخمی ہونے کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اینکر کی اہلیہ نومیکا اشفاق ستی کی طرف سے کی گئی پوسٹ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنے شوہر کے خلاف بدترین تشدد کے الزامات لگاتے ہوئے ایف آئی آر کی کاپی شیئر کی ہے۔نومیکا اشفاق ستی کی اس پوسٹ کو زیادہ اہمیت تب ملی جب سماجی کارکن جبران ناصر سمیت معروف اینکر رابعہ انعم نے بھی اس سے متعلق پوسٹس کیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں