کراچی کے علاقے محمودآباد نمبر چار اللہ والا ہوٹل کے قریب پبلک نیوز میں کام کرنے والے ڈی ایس این جی آپریٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان کی شناخت عمرفاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے متوفی شدید ذہنی ڈپریشن کا شکار تھا اور اس سے قبل کئی بار نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس بار اس نے پستول کا فائر کرکے خود کشی کرلی۔۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور تین روز سے پبلک نیوز بھی اپنی ڈیوٹی پر نہیں جارہا تھا۔۔ اطلاعات کے مطابق اس نے خودکشی سے قبل اپنے بہنوں کے نام ایک پیغام چھوڑا ہے جس میں اس نے اپنے بیٹے اور بیٹی کا خیال رکھنے کے لئے بہنوں سے درخواست کی ہے۔
Facebook Comments