مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر غرید ہ فاروقی نے کہا کہ زرتاج گل میری جانب سے اپنے خلاف ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے ۔اینکر پرسن نے کہا کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے ایف آئی اے پر دباﺅطاقت کا غلط استعمال ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تحریک انصاف کی خاتون وزیر مملکت زرتاج گل کےخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق غریدہ فاروق نے 28 مارچ کو شکایت درج کرائی تھی کہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ زرتاج گل نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے ٹویٹ کی جس میں الزام لگایا ہے کہ اینکر غریدہ نے شہباز شریف سے شادی کی ہے۔جب عمران خان کی شادی کے حوالے سے کئی افواہیں اڑائی جا رہی تھیں۔ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ ہر کوئی عمران خان کی شادی کے بارے میں خبر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی شادی کو لے کر میڈیا نے سکینڈل بنایا، اسی ویڈیو پیغام میں زرتاج گل نے کہاتھا کہ نیوز اینکر غریدہ فاروقی کی شہباز شریف سے شادی ہوئی ہے، وہ فرنٹ مین ہیں، خاتون اینکر شہباز شریف کے بنگلے میں رہائش پذیر ہیں۔
خاتون اینکر کے وفاقی وزیرپر الزامات
Facebook Comments